یورینیم کی افزودگی پُرامن مقاصد کیلئے نہیں ہوسکتی : امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیئم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس کی کوئی معقول اور پْر امن توجہ نہیں ہو سکتی۔ ویدانت پاٹل نے واشنگٹن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔ایران کی طرف سے یورینیئم کی 60 فیصد افزودگی سے متعلق سوال کے جواب میں پاٹل نے کہا ہے کہ “ایران کے یورینیئم کو 60 فیصد افزودہ کرنے کی کوئی معقول اور امن پسندانہ وجہ موجود نہیں ہے۔