یوسف اور یونس پسندیدہ جوڑی :بابر

   

کراچی۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کو اپنی آل ٹائم فیورٹ بیٹسمینوں کی جوڑی قرار دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ٹسٹ کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کی مہم سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے جس میں کرکٹرز اور شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ کرکٹ جوڑی کے بارے میں بتائیں گے۔اس سوشل میڈیا مہم کا حصہ بنتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کی جوڑی کو اپنی پسندیدہ قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا مہم میں بابر نے کرکٹ مداحوں سے ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں بھی بتانے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی کی اس مہم میں کرکٹرز کے علاوہ شائقین کرکٹ بھی اپنی پسندیدہ کرکٹ جوڑی کے بارے میں بتائیں گے۔یاد رہے کہ یوسف اور یونس پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مضبوط مڈل آرڈر بیٹسمین رہے ہیں جنہوں نے تقریباًہرٹیم کے خلاف بہتر مظاہرہ کیا ہے۔