یوسف علی سعودی عرب کا گرین کارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں متمول ترین غیر مقیم ہندوستانیوں میں سے ایک یوسف علی ایم اے سعودی عرب کا گرین کارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی شہری بن گئے ہیں۔ سعودی عرب میں 7788 غیر مقیم افراد کو گرین کارڈ دینے کے منصوبہ کو منظوری دینے کے پہلے چند ہفتوں میں ہی یوسف علی کو یہ کارڈ ملا ہے۔ سعودی عرب میں نہایت ہی مہارت رکھنے والے غیر مقیم افراد اور سعودی عرب میں تجارت کی اسکیم کے ساتھ آنے والے تاجروں کو گرین کارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ساری دنیا سے تعلق رکھنے والے 10 بیرونی افراد کو پریمیم ریسیڈنسی منظور کی گئی ہے۔ اِن میں دیگر کے علاوہ بزنس کے بے تاج بادشاہ یوسف علی ایم اے بھی شامل ہیں۔ ابوظہبی کے تاجر اب سعودی عرب کا گرین کارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ میری زندگی کا سب سے قابل فخر اور خوشگوار لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف میرے لئے ساری ہندوستانی برادری کے لئے فخر کی بات ہے۔ شاہ سلمان اور حکومت سعودی عرب کے وہ مشکور ہیں۔