نئی دہلی۔21 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2020 کی نیلامی میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے خریدے نہ جانے کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے بڑے بھائی یوسف پٹھان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔سابق آل رائونڈرس یوسف کو آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے کسی ٹیم نے نہیں خریداجس کے بعد عرفان نے اپنے بھائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی چھوٹے موٹے واقعات آپ کے کیریئر کا پیمانہ نہیں ہو سکتے۔ عرفان نے ٹویٹ کیا،اس طرح کے چھوٹے واقعات آپ کیریئر کی وضاحت نہیں کر سکتے۔ آپ کا کیریئر شاندار ہے۔ آپ صحیح معنوں میں میچ فاتح کھلاڑی ہیں۔ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں لالہ۔ یوسف کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپے تھی لیکن 174 آئی پی ایل میچ کھیلنے والے اس کھلاڑی کوکسی بھی ٹیم نے نہیں خرید۔ یوسف نے اپنے کیریئر میں 2241 رنز بنائے ہیں اور 42 وکٹ بھی لئے ہیں۔