یوسف پٹھان کو وسیم اکرم کیساتھ گزارا وقت یاد آنے لگا

   

نئی دہلی : ہندوستانی سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹرافی جیتنے کے دن کی سالگرہ پر وسیم اکرم کے ہمراہ تصویر شائع کی ہے۔ انہوں نے گوتم گھمبیر اور وسیم اکرم کے ہمراہ ٹرافی اٹھائے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آج کے دن ٹھیک سات سال پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ یوسف پٹھان نے لکھا کہ گوتم گھمبیر کی قیادت پورے ٹورنمنٹ میں کامیاب اور شاندار رہی۔ انہوں نے آئی پی ایل کی اس فرنچائز کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور لکھا کہ اس ٹیم کے ساتھ کھیل کر انہوں نے ہمیشہ لطف اٹھایا ہے ۔ یاد رہے کہ رواں برس فروری 2007 میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور 2011 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل یوسف پٹھان نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا تھا۔