یوسف گوڑہ اور دیگر قبرستانوں میں مفت تدفین کی ہدایت وقف بورڈ کی جانب سے میمو کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ نے ایس پی آر ہلز، ٹی انجیا نگر یوسف گوڑہ اور رام نگر و حبیب فاطمہ نگر علاقوں میں موجود مسلم قبرستانوں کی مینیجنگ کمیٹیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ تدفین کے لئے جگہ کی فراہمی سے انکار نہ کریں۔ مقامی افراد کی جانب سے مسلسل شکایات ملنے پر وقف بورڈ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے میمو جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر تدفین کے لئے جگہ فراہم نہیں کی گئی تو کمیٹیوں اور متولیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے 28 جون 2021 کو جاری کردہ سرکیولر کا حوالہ دیا جس میں ریاست کے تمام قبرستانوں کی کمیٹیوں کو تدفین کے لئے اراضی مفت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ر