یوسف گوڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ ایک خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) یوسف گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ سائی دپیکا ریڈی صنعت نگر علاقہ کے ساکن لکشما ریڈی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی جوبلی ہلز کے علاقہ میں واقع انٹرپرائزس میں ملازمت کرتی تھی جو آج روزآنہ کے معمول کی طرح اپنی جوپیٹر موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ یوسف گوڑہ علاقہ میں ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔