حیدرآباد ۔ یکم فبروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے یوسف گوڑہ کے رہائشی اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ کے راجیندر کمار اس قمار بازی کے اڈے کا آرگنائزر ہے اپنے ساتھیوں اور دوستوں کی مدد سے یہ کاروبار چلارہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجیندر کمار نے یوسف گوڑہ میں واقع نیلائم اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں یہ اڈہ چلارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے کے دوران 11 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 67 ہزار نقد رقم ‘ 12 موبائیل فون برآمد کرلئے ۔