نئی دہلی ۔ بولٹ کیا مہندر سنگھ دھونی سے تیز ہوں گے یہ سوال اب شائقین کے درمیان موضوع بحث ہے کیونکہ دھونی کوکھیل کے تیز ترین رنرز میں شمارکیا جاتا ہے؟دھونی آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 میچ میں دو رنز مکمل کرنے کے لیے 31 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے ہیں۔ اگر بولٹ 9:58 سیکنڈ کی اپنی چوٹی پر دوڑتے ہیں تو وہ 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑیں گے جس کے باعث وہ دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں لیکن یہ تو صرف وقت ہی بتائے گا کہ کیا بولٹ پچ پر دھونی کی رفتار کا مقابلہ کر پاتے ہیں یا نہیں۔