نئی دہلی :یومِ آزادی یعنی 15 اگست کے پیش نظر سبھی ریاستوں میں سیکورٹی کو لیکر میٹنگوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ آج دہلی میں بھی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں این ایس جی، ایس پی جی، آئی بی، فوج اور دہلی پولیس کے بڑے افسران نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں وی وی آئی پی، یعنی انتہائی اہم شخصیات کی سیکورٹی کو لے کر تجزیہ کیا گیا اور ہر طرح سے محتاط رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔