لکھنؤ: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم کانگریس نے ہر سال 26 نومبر کو منائے جانے والے یومِ آئین کے موقع پر پارٹی کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو یوم آئین کے موقع پر اترپردیش کانگریس کمیٹی یہاں واقع پارٹی کے دفتر سے اس مہم کا آغاز ہوا۔ کانگریس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ریاستی ہیڈکوارٹر میں اترپردیش کانگریس کے انتخابی مشاہد اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے رکنیت مہم کا آغاز کیا۔