یومِ تاسیس آر جے ڈی پرلالو کا پرانا انداز

   

پٹنہ : بہار میں برسراقتدار آر جے ڈی نے آج اپنا یومِ تاسیس منایا۔ اس موقع پر سربراہ آر جے ڈی لالو پرساد یادو پارٹی دفتر پہنچے جہاں وہ اپنے پرانے انداز میں دکھائی دیئے۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آر جے ڈی کے 27ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی دفتر کو سجایا گیا تھا اور بڑی تعداد میں پارٹی قائدین و کارکنان موجود تھے۔ لالو نے بھوجپوری زبان کا خوب استعمال کیا۔ انھوں نے کارکنان میں جوش بھرتے ہوئے مودی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اکھاڑ پھینک دیب، نریندر مودی سمجھ لا، زیادہ ظلم نہیں کرنا، کوئی ٹھہرا نہیں، جس پر چاہتے ہیں مقدمہ کرو، مقدمہ کرو، جب تو نہ رہبا، تب کا ہوئی‘‘۔