یومِ جمہوریہ پر ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد

   

ایودھیا: یوم جمہویہ ہند کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ایودھیا کے نزدیک اس 5 ایکڑ زمین پر مسجد کیلئے سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، جو بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی تنازعہ پر سپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ کے بعد سنی وقف بورڈ کو فراہم کی گئی تھی۔ مسجد تعمیر کیلئے خاکے کی ہفتہ کو رونمائی کی جائے گی۔ یہ ایک گول عمارت ہوگی اور اس کی تعمیر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام سے 20 کلومیٹر دور دھنی پور گاؤں میں کی جائے گی۔ سنی وقف بورڈ نے انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے نام سے مسجد تعمیر کیلئے 6 ماہ قبل ٹرسٹ قائم کیا تھا۔اراضی پر مسجد کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی کی بھی تیاری کی جا رہی ہے جس میں ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل ، کمیونٹی کچن اور لائبریری شامل ہیں۔ اس مقام کا خاکہ کلیدی آرکیٹیکٹ پروفیسر ایس ایم اختر نے تیار کیا ہے۔ پروفیسر اختر نے بتایا ’’مسجد میں ایک ساتھ 2 ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔