٭ کورونا وائرس وباء سے نمٹنے ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان یومیہ اجرت پر زندگی بسر کرنے والے مزدوروں و محنت کشوں کو غذا کی فراہمی کا انتظام کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی نے راشن کٹس کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر جاری کئے۔ بابا صدیقی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’شکریہ (سلمان) آپ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘۔ قبل ازیں سلمان خاں نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ورکرس کو روزانہ غذکی فراہمی اور مالی امداد دینے کا عہد کیا تھا۔