یومیہ اجرت پر کام کرنے اور متوسط طبقہ میں امداد کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

کوہیر /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ 46 دنوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور متواسط طبقہ کے لوگوں کو زندگیاں کافی پریشانیوں کا سامکان کرنا پڑ رہا ہے ۔ صاحب استعطاعت لوگ اپنی حیثیت کے مطابق اپنے آس پاس کے لوگوں میں اشیاء ضروریہ اور دیگر ساز و سامان پہونچا رہے ہیں ۔ یہ امر قابل ستائش ہے اس طرح کا اقدام عرشیہ کلیم سابق سرپنچ کوہیر نے کوہیر میں روزانہ مزدوری کرنے والے اور آٹو ڈرائیوروں میں ایک لاکھ روپئے تقسیم کئے جس میں 80 آٹو ڈرائیورس کے علاوہ مختلف محلہ جات میں مستحق لوگوں کو تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی قائد نے بتایا کہ یہ کڑی آزمائش کا وقت ہے ۔ ایسے میں ایک دوسرے کے کام آنا ہی انسانیت کا الوین فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جو احکامات صادر کئے ہیں ۔ اس پر عمل کریں محمد کلیم الدین نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے ختم اور ملک میں امن و امان کیلئے رمضان المبارک ماہ میں اپنی نمازدوں اور روزوں میں دعائیں کریں ۔ اس موقع پر محمد عبدالوحید ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون محمد اسلم زید ، سید انیس الدین ، واجد ذبیح ، محمد انصار احمد ، محمد ضیاء الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔