یومیہ 10ہزار افراد کو ٹیکہ دیا جائیں

   

جگتیال میں کلکٹر جی روی کا عہدیدارو ں کے ہمراہ طبی مراکز کا معائنہ

جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو تاکید کی کہ ضلع میں یومیہ 10 ہزار افراد کی ٹیکہ اندازی کے مقصد کے تحت فرائض انجام دیئے جائیں۔انھوں نے زوم ویب نار کے ذریعہ محکمہ طب کے اسپیشل آفیسرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ د یہی و شہری علاقوں میں ٹیکہ اندازی کیلئے عہدیداروں کو خصوصی توجہ دینے کوکہا۔بلدیات میں کم ازکم 50 فیصد ویکسن کے کام کی تکمیل عمل میں لائی جائے۔جگتیال ، کورٹلہ ، مٹ پلی ،رائیکل اور دھرم پوری بلدیات میں یومیہ 5 ہزار افراد میں ٹیکہ اندازی کی جائے۔ممکنہ حد تک زیادہ سے ذیادہ افراد کے ٹسٹ کئے جائیں۔اور عوام میں اس ضمن میں شورر بیدار کیا جائے۔مثبت نتائج میں مبتلا ء افراد کو باہر گھومنے پھرنے نہ دیا جائے۔ٹسٹ کیلئے خصوصی انتظامات،ماسک اور سماجی فاصلہ پر لازماََ عمل آوری کے ساتھ ساتھ ٹسٹ کے مراکز میں بنیادی سہولیات کرسیاں ،پینے کا پانی ،شامیانہ کا اہتمام کیا جائے۔کسی بھی قسم کے مسائل درپیش ہوئے بغیر طبی عملہ کی زیر نگرانی میں ٹیکہ دیا جائے۔سماجی فاصلہ پر عمل آوری کی علامتیں آویزاں کی جائے۔مثبت نتائج میں مبتلاء افرا کی تفصیلات کو حاصل کرتے ہوئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔منڈل ، میجر گرام پنچایت اور بلدیات میں خصوصی توجہ دی جائے۔کوویڈ کنٹرول روم کا دفتر ضلع کلکٹر میں قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس کنٹرول روم کے ذریعہ مثبت نتائج میں مبتلاء افراد کی مکانوں پر موجود گی ، انکی صحت اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائیگا۔تعلقات اور مؤاضات کے اسپیشل آفیسرس ساتھ ساتھ اقدامات کرتے رہیں گے۔ضرورت پڑنے پر خصوصی ٹسٹ کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ہر ابتدائی طبی ادارہ جو دیہات میں ہو ان میں 1.10 لاکھ افراد میں اندرون 10 دن میں ویکسن دی جائے۔اسپیشل آفیسرس اس ضمن میں معائنہ کریں۔نئے قائم کردہ ٹسٹ کے مراکز اور ویکسن کی فراہمی کے مراکز میں کسی بھی قسم کی دشواریاں نہ ہونے کیلئے اقدمات کئے جائیں۔ 45 سال سے زائد عمر کے 2.20 لاکھ افراد ضلع میں موجود ہیں۔ان تما م کو ٹیکہ دیا جائے۔ویکسن لینے اور نہ لینے والے افراد کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔عہدیدار ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئیمؤاضعات ، تعلقات میں دورہ کرتے ہوئے پروگرام کو میاب بنائیں۔ضلع کلکٹر نے انتباہ دیا کہ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔مسائل کی جانکاری کے بعد اپنے مسائل کی طرح اسکو حل کریں۔یومیہ دی جانے والی ویکسن کی تعداداکٹھا کی جائیں۔یومیہ 10 افراد میں ویکسن کی فراہمی کے مقصد کے تحت فرائض انجام دیئے جائیں۔125 ابتدائی طبی مراکز،250 سا۔جی طبی مراکز، اور سیول ہاسپٹل میں 300 کے ہدف میں تین گنا اضافہ کیا جائے۔23 سب سنٹر میں کل سے کام کا آغاز کیا جائے۔