حیدرآباد۔/15 فروری، ( سیاست نیوز)60 سالہ قلی کو قسمت نے راتوں رات سلیبریٹی بنادیا اور وہ ماڈلنگ کرتے ہوئے کئی برانڈس کے برانڈ ایمبسیڈر کی حیثیت سے چمک دمک کی دنیا میں اپنی علحدہ پہچان بنالیا ہے۔ کیرالا کے ضلع کوزی کوڈ میں یومیہ 100 روپئے قلی کاکام کرنے والا مامکا آج لاکھوں روپئے کما رہا ہے۔ اس قلی کی زندگی میںاچانک ٹرن آنے کی وجہ فوٹوگرافر شیرک ویالل ہے جس نے مامکا میں کچھ ہونے کا احساس کرتے ہوئے اس کو راتوں رات ماڈل بنادیا ہے۔ مامکا کی تصویر لیتے ہوئے اسے سوشیل میڈیا میں پیش کیا اور یہ تصویر سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ صارفین نے مامکا کو اداکارونئے کنن کی طرح دکھائی دینے کے کامینٹس کئے جس کے بعد فوٹوگرافر شیرک نے مامکا کو اپنا ویڈنگ سوٹ کمپنی کے ماڈل کے طور پر انتخاب کیا اور فوری بیوٹی پارلر لے جاکر مامکا کا میک اوور کرایا اور سوٹ پہناکر تصویر سوشیل میڈیا پر پیش کی ۔ اس فوٹو نے قلی کے کیریئر میں مزید چار چاند لگادیئے ۔ اس کے بعد دوسری کمپنیوں کی جانب سے بھی مامکا کو برانڈ ایمبسیڈر بننے کی پیشکش وصول ہورہی ہے۔مامکا نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی تہلکہ مچادیا ہے۔ ن