نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ چھوٹے چھوٹے آن لائن لین دین سے ملک میں بڑی ڈیجیٹل معیشت تیار ہوئی اور اس وقت ملک میں قریب 20ہزار کروڑ روپئے کے ڈیجیٹل لین دین ہر روز ہو رہے ہیں۔ مودی نے آج اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ ’’پچھلے چند برسوں میں بھیم یو پی آئی سے ادائیگی تیزی سے ہماری معیشت اور عادت کا حصہ بن گئی ہے ۔ اب تو چھوٹے شہروں اور زیادہ تر گاؤوں میں بھی لوگ یو پی آئی کے ذریعہ ہی لین دین کر رہے ہیں۔ ملک میں ڈیجیٹل اکانومی سے ایک کلچر بھی وجود میں آ رہا ہے ۔ گلیوں کی چھوٹی چھوٹی دکانوں میں ڈیجیٹل لین دین ہونے کی وجہ سے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کی خدمت کرنا آسان ہو گیا ہے ۔