یوم آزادی تقاریب۔قلعہ گولکنڈہ میں پریڈ ریہرسل

,

   

حیدرآباد۔11اگست (یواین آئی)یوم آزادی کی تقاریب کے لئے حیدرآباد میں تیاریاں جاری ہیں ۔ریاستی سطح پر اصل تقریب قلعہ گولکنڈہ میں منعقد کی جائے گی جس کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان ہی تیاریوں کے حصہ کے طورپر پولیس کے 600ملازمین نے پریڈ ریہرسل میں حصہ لیا۔پولیس کے اعلی عہدیداروں نے کہاکہ یوم آزادی کی تقریب کے سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراوقلعہ گولکنڈہ میں 10:30 بجے صبح پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے ۔اس موقع پرفنکار تلنگانہ کی تہذیب کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام پیش کریں گے ۔یہ تقاریب کوویڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے منعقد کی جائیں گی۔چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کر کے یوم ازادی تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔