یوم آزادی پر قومی پرچم کشائی کیلئے وزراء، ارکان اسمبلی و کونسل کو ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

ضلع واری سطح پر فہرست کی اجرائی، چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ کے احکامات

حیدرآباد ۔ 11 اگست (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے یوم آزادی کے سلسلہ میں تلنگانہ اضلاع کے ہیڈکوارٹرس پر سرکاری سطح پر قومی پرچم کشائی انجام دینے کیلئے ضلع واری اساس پر ریاستی وزراء، صدورنشین ضلع پریشد، نائب صدرنشین تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل اسپیکر تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے علاوہ ارکان اسمبلی وغیرہ کو نامزد کرتے ہوئے فہرست قطعیت دی گئی اور اس سلسلہ میںریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے احکامات جاری کئے۔ ان احکامات کی روشنی میں ضلع واری اساس پر یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کے دن حسب ذیل وزراء وغیرہ ضلع مستقروں پر قومی پرچم کشائی انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع عادل آباد مستقر پر مسٹر جناردھن راتھوڑ صدرنشین ضلع پریشد عادل آباد قومی پرچم کشائی انجام دیں گے۔ اسی طرح بھدرادری کتہ گوڑم میں مسٹر محمد محمود علی وزیرداخلہ جگتیال میں مسٹر کے ایشور، وزیر بہبودی اقلیتی و دیگر طبقات جیاشنکر بھوپال پلی میں شری ہرشنی، صدرنشین ضلع پریشد جنگاؤں میں سمپت ریڈی، صدرنشین ضلع پریشد، جوگولامبا گدوال میں سریتا، صدرنشین ضلع پریشد کاماریڈی میں دفعدار شوبھا، صدرنشین ضلع پریشد کھمم میں سرینواس یادو، وزیر اینمل ہسبنڈری کریم نگر میں ای راجندر، وزیرصحت و طبابت کمرم بھیم آصف آباد، کووا لکشمی صدرنشین ضلع پریشد محبوب نگر میں سرینواس گوڑ وزیرآبکاری و نشہ بندی، محبوب آباد میں شریمتی بندو صدرنشین ضلع پریشد، منچریال میں بھاگیہ لکشمی صدرنشین ضلع پریشد، میدک میں ہیمالتا صدرنشین ضلع پریشد میڑچل (ملکاجگری) میں ملاریڈی وزیرصحت و روزگار ملگ میں بی وینکٹیشورلو (رکن قانون ساز کونسل) ناگرکرنول میں پدماوتی صدرنشین ضلع پریشد نلگنڈہ میں این ودیا ساگر راؤ، نائب صدرنشین تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل نارائن پیٹ میںوجیما صدرنشین ضلع پریشد، نرمل میں اے اندرا کرن ریڈی وزیرانڈومنٹس، نظام آباد میں ویمولا پرشانت ریڈی، وزیرعمارات و شوارع پیداپلی میں پی مدھوکر، صدرنشین ضلع پریشد، راجنا سرسلہ میں ارونا صدرنشین ضلع پریشد، رنگاریڈی میں پدماراؤ گوڑ، ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی تلنگانہ، سنگاریڈی میں پی مانسوی صدرنشین ضلع پریشد، سدی پیٹ میں پوچارم سرینواس ریڈی، اسپیکر تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی، سوریہ پیٹ میں جگدیش ریڈی وزیرتعلیم، وقارآباد میں بی سنیتا صدرنشین ضلع پریشد ونپرتی میں نرنجن ریڈی، وزیر زراعت ورنگل اربن ای دیاکر راؤ، وزیر پنچایت راج یادادری بھونگیر میں سندیپ ریڈی صدرنشین ضلع پریشد قومی پرچم کشائی انجام دیں گے۔ بتایا جاتا ہیکہ ان احکامات کی روشنی میں تمام ڈسٹرکٹ کلکٹروں کو قومی پرچم کشائی تقریب کے سلسلہ میں انتظامات کرنے کی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔