یوم آزادی کی تقاریب، تہوار کے طور پر منائیں

   

میدک میں جائزہ اجلاس سے ضلع ایڈیشنل کلکٹر جی رمیش کا خطاب

میدک۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر جی رمیش اور ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی پریتما سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی یوم آزادی کی ڈائمنڈ فیسٹیول تقاریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرکاری عہدیداروں، عوام منتخب نمائندوں اپنی شراکت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ جاریہ ماہ کی 8 سے لے کر 22 تک ڈائمنڈ فیسٹیول منایا جارہا ہے۔ ایڈیشنل کلکٹرس رمیش، پریتما سنگھ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں بلدی کمشنرس، منڈل ڈیولپمنٹ آفیسرس کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام منڈلس، گرام پنچایتوں اور بلدی شہروں میں ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر تقاریب شاندار تہوار کے طور پر منانا ہے۔ ان تقاریب کو کامیاب کرنے کے لئے ضلعی سطح پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان کی ذمہ داری ہیکہ گھر گھر ترنگا تقسیم کرے تاکہ عوام 13 اگست تا 15 اگست اپنے اپنے مکانوں پر قومی پرچم لہرائیں حب الوطنی کے جذبہ کو ابھاریں۔ 11 اگست تک ہر گھر جھنڈوں کی تقسیم عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ جھنڈے ہر گھر پر اوپری سطح پر واضح طور پر نظر آنا چاہئے۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر بالا سوامی آئی پی ایس چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلر پریشد وینکٹ سیلیش، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر سرینواس، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ، آر ڈی او میدک سائی رام، آر ڈی او نرساپور وینکٹ اوپیندر ریڈی، کمشنر بلدیہ میدک سری ہری، کمشنر بلدیہ نرساپور شریمتی چامنڈیشوری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر میدک رمیش کمار، ڈسٹرکٹ سائس آفیسر تعلیمات راجی ریڈی کے علاوہ مختلف منڈلوں کے ڈیولپمنٹ آفیسرس بھی موجود تھے۔