جنگاؤں : ضلع کلکٹرجنگاؤں محترمہ کے نکھیلانے کہا کہ 15 اگست یوم آزادی کے ضمن میں نئی ختراعات میں دلچسپی رکھنے والے ہر ایک کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک اچھا موقع فراہم ہے۔ کلکٹر نے کہا کہ طلباء، نوجوان سائنس دانوں اور دیہی اور شہری جدتوں ، اسٹارٹ اپس ، بڑی اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں میں دلچسپی رکھنے والے اختراع کاروں کو 25 جولائی تک اپنے اختراعات واٹس اپ نمبر 9100678543 پر روانہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی تک موصول ہونے والی اختراعات کی جانچ اسٹیٹ انوویشن سیل کے ذریعہ کی جائے گی اور 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ضلع میں (کوویڈ 19 کے تناظر میں) پانچ بہتر اختراعات کا انتخاب کیا جائے گااور اسکا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام سوشل میڈیا پر راست طور پر یہ شو دیکھ سکتے ہیں۔ چنانچہ کلکٹر نے ہدایت کی کہ اختراع کاروں کو لازمی طور پر اپنی ایجاد کی دو منٹ کی ویڈیو بنا کر ایجاد سے متعلق چار تصاویر ، پانچ لائنوں میں ایجاد کے بارے میں تفصیلات ، موجد کا نام ، عمر ، موجودہ پیشہ ، موبائل نمبر ، ضلع ،منڈل ، گاؤں فون نمبر 9100678543پر واٹس اپ کریں ۔