یوم آزادی کے موقع پر اچھے کردار کے حامل قیدیوں کی رہائی

   

چیف منسٹر کی عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ایسے قیدیوں کو رہا کیا جائے جن کا جیلوں میں برتاؤ اچھا رہا ہے۔انہوں نے رہا کئے جانے والے قیدیوں کی ایک فہرست تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈائرکٹر جنرل پولیس محابس راجیو ترویدی اور ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ چیف منسٹر نے قیدیوںکی رہائی سے متعلق رہنمایانہ اصولوں کا جائزہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے جیلوں میں بہتر برتاؤ رکھنے والے اور جرائم سے دوری اختیار کرنے کا عزم رکھنے والے قیدیوں کی رہائی کی ہدایت دی ہے۔ ہر سال یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے مختلف جیلوں میں محروس 399 قیدیوں کی سزا معاف کرتے ہوئے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اندرون 10 یوم ضروری کارروائی کی تکمیل کی ۔ پرنسپال سکریٹری داخلہ کو ہدایت دی گئی ۔ تلنگانہ تشکیل کے بعد 2016 میں قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا اب 2020 میں رہا کیا جائے گا ۔