یوم آزادی کے پیش نظر نیپال سرحد پر الرٹ

   

لکھنو : یوم آزادی کے پیش نظر ملک مخالف شرپسند عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی شرپسندی کے شبہ کے پیش نظر نیپال سرحد سے متصل اترپردیش کے دیوی پاٹن ڈیویژن کے اضلاع گونڈہ، بہرائچ، بلرامپور اورشراوستی میں احتیاط کے طور الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ دیوی پاٹن کے ڈی آئی جی نے بتایا کہ تقریبا 243کلومیٹر لمبی سرحد پر آرمس بارڈر فورس کے 9ویں ، 50ویں ،7ویں اور 8ویں واہنی کے خاتون اور مرد جوانوں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔