بستی: یوم آزادی کے پیش نظر شمال مشرقی اترپردیش سے منسلک نیپال سرحد پر سخت سیکورٹی کی ہدایت دی گئی ہے ۔بستی ڈویژن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس رام کرشن بھاردواج نے جمعرات کو کہا کہ 15اگست کو لے کر ہندوستان۔نیپال سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ نیپال سرحد کی طرف ہرآنے ۔جانے والے افراد سے پولیس اور ایس ایس بی کے جوانوں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ بڑھنی۔ڈھیبروا شاہراہ، شہرت گڑھ۔کھنوا شاہراہ، اٹوا۔ ڈھیبروا شاہراہ، دیوی پاٹن۔بڑھی شاہرہ، چلہیا۔ شہرت گڑھ شاہراہ پر تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔
سرحد سے گزرنے والی سبھی گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔ اس دوران ان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرائی جارہی ہے ۔ نیپال سے منسلک سرحدی علاقوں پر سیکورٹی فورسز کی نظر ہے ۔