نئی دہلی۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی کھیل کی دنیا کے تمام کھلاڑیوں بشمول لیجنڈ سچن ٹنڈولکر، نے ہندوستانیوں کو آزادی ہند کی 73 ویں سالگرہ پر مبارکاد پیش کی ہے۔ ویراٹ کوہلی کی کپتانی میں تمام کرکٹ کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز سے اور ہندوستان کے دوسرے کھلاڑی جیسے میری کوم، سشیل کمار، سائنا نہوال، ساکشی ملک اور وزیر اسپورٹس مرن ریججو نے اپنے اپنے ٹوئٹرس کے ذریعہ یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر میں مبارکباد دیتے ہوئے ابتدائی بچپن کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ آئندہ نسل صحت مند، خوشحال اور دولتمند بن سکے کوہلی نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی اور ہم آپس میں مل جل کر ملک کی ترقی میں حصہ لیں ۔ اس کے علاوہ روہت شرما، شکھر دھون، ہربھجن سنگھ، وی وی ایس لکشمن اور سریش رائنا نے بھی عوام کو یوم آزادی ہند کی مبارکباد پیش کی ہے۔