حیدرآباد، 5ستمبر: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے پیام میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی جانب سے کی گئی خدمات جنہوں نے طلبہ کے مستقبل کو سنوارا ہے تاکہ ان کو ملک کے ذمہ دار شہری بنایاجاسکے ، انمول ہے ۔مسٹرراو نے کہا کہ تلنگانہ میں اساتذہ کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور بہ حیثیت مجموعی ترقی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔بڑی تعداد میں گروکل اسکولس کے قیام کے ذریعہ تعلیمی نظام کو اس طرح مستحکم کیاجارہا ہے ۔