یوم آزادی حیدر آباد کرناٹک (کلیان کرناٹک ) سادگی سے منانے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کاا علان

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ : ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محترمہ وی وی جیوتسنا نے یوم آزادی حید آباد کرناٹک (تبدیل شدہ موجودہ نام کلیان کرناٹک ) اس بار بھی 17ستمبر کوگزشتہ سال کی طرح نہایت سادگی کے ساتھ منانے کااعلان کیا ہے ۔ وہ پیر کے دن اپنے دفتر کے آڈیٹورئیم میں مذکورہ بالا جلسہ سے متعلق تیاری اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔انھوںنے کہا کہ چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بسواراج بومائی 17ستمبر کی صبح 8.30بجے سردار ولبھ بھائی پٹیل سرکل ( سابقہ نام تماپوری سرکل )پر موجود سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کی گل پوشی کریںگے ۔ بعد ازاںچیف منسٹر ڈی اے آر پولیس پریڈ گرائونڈگلبرگہ میں صبح 9بجے قومی ترنگا لہرائیںگے۔ ڈپٹی کمشنر تمام متعلقہ عہدہ داران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضروری انتظامات بشمول پولیس سیکیوریٹی کے انتظامات کریں۔ انھوںنے ہدایت دی کہ کروناوباء کے پیش نظر طلبا وطالبات اس تقریب میں حصہ نہیںلیںگے۔اس کے علاوہ کوئی تہذیبی پروگرام بھی منعقد نہیںکئے جائیں گے۔ انھوںنے تمام عہدہ داران و اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ وہ ڈی اے آر گرائونڈ کے جلسہ میں شرکت کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر میونا روٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر ونکھیال ، ضلعی سطح کے عہدہ داران اور کلیان کرناٹک اتسو کمیٹی کے ارکان نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔واضح رہے کہ 17ستمبر 1948کو سابق ریاست نظام کو آزاد کرواکر ہندوستان میںشمال کروالیا گیا تھا۔ علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں گزشتہ چند برسوں سے اسی تاریخ کو ہر سال یوم آزادی علاقہ حیدرآباد کرناٹک منانے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے اور ساب وزیر داخلہ ہند سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کی گل پوشی بھی کی جاتی ہے ۔