حیدرآباد۔ 28 نومبر ( یو این آئی) ایسڑن نیوی نے 4دسمبر کو منائے جانے والے نیوی ڈے (یوم بحریہ)کی تیاریوں کا اے پی کے وشاکھاپٹنم میں آغاز کردیا ہے ۔بحریہ کی جانب سے اس موقع پر سمندر میں مشقیں کی جائیں گی تاکہ اس کی طاقت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاجاسکے ۔ایسٹرن نیوی نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریہرسلس 29نومبرکو ساحل پر ہوں گی۔ساحل پر اس کی تیاریوں کا پہلے ہی آغاز کردیاگیاہے ۔یہ ریہرسلس شام چار تا 6بجے شام ہوں گی۔اپنے بیان میں عہدیداروں نے بتایا کہ 2دسمبر کو مکمل ریہرسلس ہوں گی۔