یوم تاسیس تقاریب کو کامیاب بنانے کی ہدایت

   

ظہیرآباد – 31/مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک رائے نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے زرعی افسران کو تلنگانہ کی تقریبات کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی پہل پر پچھلے دس سالوں کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کو 2 سے 22 جون تک آنے والی کی تقریبات کے دوران عوام کے سامنے پیش کرنا ہوگا اور ان تقریبات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کوتاہی سے کام نہ لینے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں حکومت کی تشکیل کے بعد جو بھی ترقی ہوئی ہے ۔ اس کی تفصیلات سے دیہات کے لوگوں کو واقف کرانا ہوگا ۔ اس موقع پر آتما کمیٹی کے چیرمین پینٹا ریڈی ، پی اے سی ایس کے چیرمین داسری مچھندر ، ایم پی ٹی سی بکر ریڈی کے بشمول محکمہ زراعت کے افسران اے ڈی بکشاپتی ، اے ای اوز ، اے او لو اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔