حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پارٹی کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے انعقاد کیلئے ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سابق وزیر اور تادیبی کمیٹی کے صدرنشین ڈاکٹر جی چناریڈی کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے۔ معاون صدرنشین کے طور پر سابق ایم ایل سی وی کملاکر راؤ اور اے شیام موہن کو مقرر کیا گیا۔ نائب صدر جی نرنجن اور سی ایچ سدھاکر گوڑ کنوینرس ہوں گے۔ کمیٹی میں سی ایچ نرسمہا ریڈی صدر ضلع رنگاریڈی، صدر میڑچل ضلع کانگریس این سریدھر، صدر حیدرآباد ضلع کانگریس سمیر ولی اللہ، صدر خیریت آباد کانگریس ڈاکٹر سی روہن ریڈی، صدر سکندرآباد ضلع انیل کمار یادو کے علاوہ ٹی بلیا نائیک، اے دیاکر، لکشمن یادو، بھوانی ریڈی، محمد ریاض، محمد ایوب اور دوسروں کو شامل کیا گیا ہے۔ محاذی تنظیموں کے صدور نشین خصوصی مدعو ہوں گے۔ اسی دوران کمیٹی کا اجلاس آج گاندھی بھون میں منعقد ہوا جس میں 2 جون کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ر