یوم تاسیس تقاریب کے ذریعہ کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام

   

Ferty9 Clinic

بھونگیر میں یوم کسان تقریب، کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تکرار، کرسیاں پھینک کر حملے کی کوشش

بھونگیر ۔ 4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر منڈل کے بولے پلی موضع میں آج دس سالہ یوم تاسیس تلنگانہ تقریبات کے تحت منعقدہ یوم کسان تقریب کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں کشیدگی پھیل گئی۔کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں کے درمیان بحث ہوگئی۔اجلاس میں کرسیاں پھینک کر ایک دوسرے پر حملے کی کوشش کی گئی۔اجلاس میں شامل بی آر ایس پارٹی ضلع صدر رام کرشنا ریڈی نے کانگریسی کارکنوں کو بیٹھ جانے کی خواہش کی لیکن کانگریسی کارکنوں نے شور مچاتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔اس موقع پر کانگریس پارٹی ضلع صدرکے انیل کمارریڈی نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے کسان اپنی اناج کی فروختگی میں کافی دشواریوں کا سامنا کررہے ہے۔دھان خریدی مراکز پر کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ان حالات میں ان تقریبات کا انعقاد افسوسناک ہے۔حکومت پہلے کسانوں کے مسائل حل کرے اور کسانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔دھان خریدی مراکز پر اقل ترین قیمت نہ ملنے سے کسان پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے بجائے تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر کسانوں کو گمراہ کررہی ہے۔کسان اقل ترین قیمت نہ ملنے سے پریشان ہے۔حالیہ دنوں میں ہوئی بارشوں کی وجہہ سے دھان خراب ہوچکی ہے۔جس سے بھونگیر ضلع میں کسانوں کی حالت ابتر ہے۔اسی طرح چند دن قبل رائے گیر علاقے میں احتجاج پر کسانوں کو جیل منتقل کیا گیا ہے اور سنگین مقدمات درج کرتے ہوئے کسانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ان حالات میں کسانوں کے مسائل پرتوجہہ کے بجائے حکومت دس سالہ یوم تاسیس تلنگانہ تقریبات کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے کسانوں کو گمراہ کررہی ہے۔