حیدرآباد9مئی (یواین آئی) تلنگانہ حکومت بڑے پیمانہ پر یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب منانے کوشاں ہے ۔ 2جون کو تلنگانہ دسویں سال میں داخل ہوجائے گی۔ حکومت ان تقاریب کو یادگار بنانے کام کررہی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے حیدرآباد کے قلب میں سکریٹریٹ کے سامنے شہداء کی یادگار کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔چیف منسٹر کے سی آر یکم جون کو اس کا افتتاح کریں گے ۔ اگلے دن ریاست کے یوم تاسیس تقاریب ہوں گی۔ ریاست بھر میں تہوار کے ماحول میں ان تقاریب کے انعقاد کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت جون میں مزید پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔