چیف سکریٹری شانتی کماری کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں 12 جون کو تلنگانہ رن میں عوام سے بڑے پیمانہ پر شرکت کی اپیل کی ہے ۔ چیف سکریٹری نے تلنگانہ رن کے انعقاد پر سکریٹریٹ میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار کے علاوہ پولیس کے سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو تلنگانہ رن کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ ٹینک بنڈ کے قریب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ کے اطراف میدان میں 2K اور 4K رن کا اہتمام کیا جائے گا۔ رن میں 4000 سے زائد رنرس شرکت کریں گے۔ حیدرآباد میں نوجوانوں کے علاوہ اسکول اور کالجس کے طلبہ سرکاری ملازمین نے پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ چیف سکریٹری نے طلبہ اور سرکاری محکمہ جات سے تلنگانہ رن کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اجلاس میں سکریٹری جی اے ڈی شیشادھری ، ایس سی ڈیولپمنٹ سکریٹری راہول بوجا ، سکریٹری فینانس رونالڈ راس ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سنجے کمار جین ، انسپکٹر جنرل رمیش ریڈی ایڈیشنل کمشنرس پولیس وکرم سنگھ مان ، سدھیر بابو اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ر