یوم تاسیس تلنگانہ تقریب تہوار کی طرح منانے کی خواہش

   

عوامی نمائندوں کے اشتراک سے پروگراموں کو انجام دیں، کاماریڈی میں جائزہ اجلاس سے وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب

کاماریڈی :27؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج ارکان اسمبلی گمپا گوردھن ، کاماریڈی سریندر ، یلاریڈی ہنمنت شنڈے ، صدرنشین اُردو اکیڈیمی ایم کے مجیب الدین ، جکل رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد ، ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل ، ایس پی سرینواس ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین دفعدار شوبھا کے ہمراہ تلنگانہ یوم تاسیس کے انعقاد پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے تہوار کی طرح یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب کا انعقاد عمل میں لانے کی خواہش کی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کئی دنوں کے جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجہ میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار رہیں اور اس کیلئے تحریک چلانے میں کامیاب رہے ۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے 9 سال میں کئی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی اس طرح دیہات میں بغیر مندر کا دیہات نہیں رہتا اسی طرح کے سی آر کے اسکیمات کے بغیر کوئی گھر نہیں ہے اور ہر گھر میں کے سی آر کے اسکیمات کے ذریعہ عوام کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے تلنگانہ کی10 سالہ تقریب دیہی سطح سے لیکر ریاستی سطح تک بڑھاے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2؍ جون کے روز پرچم کشائی کے بعد تقریب کا آغاز کیا جارہا ہے اور 22؍ جون تک پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ 20 دن تک دیہی سطح پر تہوار کی طرح منانے کی خواہش کرتے ہوئے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے وقار بلند کرنے کیلئے اور تقریب کے بارے میں ہر شخص کو واقف کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی منتخب نمائندوں کے اشتراک سے ان پروگراموں کو انجام دیں ارکان اسمبلی عوام تک مل کر پروگراموں کو انجام دیں بالخصوص کاماریڈی میں یہ پروگرام منفرد طور پر انجام دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاماریڈی ضلع کے قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور تلنگانہ کے قیام کے مطالبہ کی تکمیل عمل میں لائی گئی ۔ نظم و نسق کو عوام کی دہلز تک پہنچانے کیلئے ضلع کے ساتھ ساتھ نئے منڈل ، گرام پنچایت کا قیام عمل میں لایا گیا لہذا ضلع میں بڑے پیمانے پر اس کا انعقاد عمل میں لائیں ۔ ارکان اسمبلی کسانوں کے ساتھ رعیتو ویدیکا کے پاس طعام کا نظم کرتے ہوئے کھانا کھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی ضلع کو میڈیکل کالج ، بانسواڑہ کو نرسنگ کالج اور مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت تالابوں کی کشادگی اور زیر زمین میں سطح آب میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے گئے ۔ تلنگانہ کے قیام کے تلنگانہ کا مستقبل تاریکی میں ڈوب جائیگابرخلاف اور تلنگانہ 9 سال سے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے تلنگانہ کی عزت نفس کو بلند کیا گیا تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اسکیمات اور دیگر چیزوں کو واقف کرانے 10 سالہ تقریب میں ریاست گیر سطح پر 4480 ریاستی کسانوں کو 12969 ایکر جنگلات کی اراضی کے پٹہ جات اور مستحق افراد کو امکنہ جات کے پٹہ تقسیم کئے جائیں گے ۔ لہذا اس تقریب کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ اجلاس میں صدرنشین بلدیہ این جھانوی ، اڈیشنل کلکٹر وینکٹیش دھوترے کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔