یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کا انعقاد باعث فخر،چیئرمین تلنگانہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن

   

کاماریڈی: 2؍جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گیارہویں یومِ تاسیس ریاست تلنگانہ کے موقع پر تلنگانہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین مسٹر پٹیل رمیش ریڈی نیجہت کاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر رمیش ریڈی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ آج ہم ریاست تلنگانہ کا یومِ تاسیس ایک پرجوش ماحول میں منا رہے ہیں۔ریاست تلنگانہ کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے چیف منسٹر مسٹر اے۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں ”تلنگانہ رائزنگ – 2047” ویژن کے تحت عوامی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی نے حالیہ نیتی آیوگ اجلاس میں ”تلنگانہ رائزنگ – 2047” ویژن ڈاکیومنٹ کی تفصیلات بیان کیں، جو ریاست کی اقتصادی، سماجی اور انتظامی ترقی کے لیے ایک مثالی خاکہ ہے۔تلنگانہ رائزنگ 2047 کی کلیدی نکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ویژن میں چار اہم نکات کو ترجیح دی گئی ہے جن میں غریبوں کی فلاح و بہبود،ہمہ جہتی پالیسی سازی، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،شفاف اور عمدہ حکمرانی ان مقاصد کے حصول کے لیے حکومت پہلے ہی کئی اقدامات کر چکی ہے۔ خواتین کی انجمنوں کے ذریعے 600 بسیں خرید کر آر ٹی سی کو کرایے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا، جن میں سے 150 بسیں پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں۔پٹیل رمیش ریڈی نے حکومت کی پالیسیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ریاست کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے شرکا کو واقف کروایا اس موقع پر ضلع کلکٹر آشیش سنگوان ایڈیشنل کلکٹر وکٹر، ایڈیشنل کلکٹر مقامی ادارے جات چندر نائک، ضلع ایس پی راجیش چندر، ایڈیشنل ایس پی چیتنیا ریڈی، محکمہ جنگلات کی افسر نکیتا، آر ڈی او وینا، اور لائبریری چیئرمین مدّی چندر کانتھ ریڈی بھی موجود تھے۔