یوم تاسیس تلنگانہ کی 2 جون کو تقاریب

   

حیدرآباد میں چیف منسٹر اور اضلاع میں وزراء کی شرکت
حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ایک مختصر تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دیں گے۔ حکومت نے کورونا قواعد کے تحت یوم تاسیس تقاریب کے انعقاد کی ہدایت دی ہے اور اضلاع میں وزراء اور عوامی نمائندوں کو انچارج مقرر کیا گیا جو پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔ جن وزراء اور عوامی نمائندوں کو اضلاع میں ذمہ داری دی گئی ہے اُن میں گورنمنٹ وہپ جی گوردھن (عادل آباد)، گورنمنٹ وہپ آر کانتا راؤ (کتہ گوڑم)، ریاستی وزیر کے ایشور (جگتیال)، گورنمنٹ وہپ بھانو پرساد راؤ (بھوپال پلی)، گورنمنٹ وہپ بی وینکٹیشورلو (جنگاؤں)، گورنمنٹ وہپ جی بالراجو (گدوال)، اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی (کاماریڈی)، ریاستی وزیر پی اجئے (کھمم)، ریاستی وزیر جی کملاکر (کریم نگر)، گورنمنٹ وہپ اے گاندھی (آصف آباد)، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ (محبوب نگر)، ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ (محبوب آباد)، حکومت کے مشیر انوراگ شرما (منچریال)، ریاستی وزیر سرینواس یادو (میدک)، ریاستی وزیر ملاریڈی (ملکاجگیری)، گورنمنٹ وہپ بھاسکر راؤ (ملگ)، گورنمنٹ وہپ دامودھر ریڈی (ناگر کرنول)، صدرنشین قانون ساز کونسل سکھیندر ریڈی (نلگنڈہ)، نائب صدرنشین این ودیا ساگر راؤ (نارائن پیٹ)، ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی (نرمل)، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی (نظام آباد)، حکومت کے مشیر رمنا چاری (پداپلی)، ریاستی وزیر کے ٹی آر (سرسلہ)، ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی (رنگاریڈی)، ریاستی وزیر محمود علی (سنگاریڈی)، ریاستی وزیر ہریش راؤ (سدی پیٹ)، ریاستی وزیر جگدیش ریڈی (سوریہ پیٹ)، ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ (وقارآباد)، ریاستی وزیر نرنجن ریڈی (ونپرتی)، نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ ونود کمار (ورنگل رورل)، گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر (ورنگل اربن) اور گورنمنٹ وہپ جی سنیتا بھونگیر ضلع میں یوم تاسیس تقاریب میں حصہ لیں گے۔