یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن سائبر آباد پولیس کا منفرد پروگرام

   

4 جون کو درگم چیرو میں ڈراؤن شو ، فلاحی اقدامات کو پیش کیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : قیام تلنگانہ کے 10 سال کی تکمیل پر منائی جارہی تقاریب تلنگانہ دشابدھی استوالو کے موقع پر سائبر آباد پولیس کی جانب سے منفرد اقدام کیا جارہا ہے ۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے اور منفرد پروگرام کو درگم چیرو پر منعقد کیا جائے گا ۔ 4 جون کی رات 7-30 بجے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ ’ ڈراون شو ‘ کے نام سے منعقد کی جارہی اس تقریب میں تقریبا 500 ڈرونس کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس دوران 10 سالہ دور حکومت اور مختلف شعبہ حیات میں انجام دیئے گئے فلاحی اقدامات کو پیش کیا جائے گا اور عوام کو حکومت کے اقدامات بتائے جائیں گے ۔ اس ڈراؤن شو کے لیے سائبر آباد پولیس کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ٹریفک تحدیدات کو بھی عائد کیا گیا ہے ۔ اس رنگا رنگ تقریب میں ریاستی وزیر داخلہ مسٹر محمود علی شرکت کریں گے ۔ اس دوران 4 جون کی شام 4 بجے تا 5 جون کی صبح 6 بجے تک ٹریفک تحدیدات کو عائد کیا جائے گا ۔ع