یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر اردو اکیڈیمی میںتقریب سے صدرنشین کا خطاب

   

حیدرآباد۔/3 جون، ( سیاست نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ کے دس سالہ جشن کے موقع پرصدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی محمد خواجہ مجیب الدین نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرنشین اردو اکیڈیمی نے کہا کہ طویل جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعہ تلنگانہ ریاست حاصل ہوئی ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا اس جدوجہد میں اہم رول رہا۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کے سی آر نے عوامی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی پر توجہ مرکوزکی۔ مشن کاکتیہ، ڈبل بیڈ روم مکانات، رعیتو بیمہ، رعیتو بندھو، شادی مبارک، کلیان لکشمی اور دلت بندھو جیسی اسکیمات شروع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی میں حکومت سنجیدہ ہے۔ اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا اور اردو کی ترقی اور فروغ کیلئے 66 اردو آفیسرس کا تقرر کیا گیا۔ اردو اکیڈیمی کے ذریعہ اردو زبان کی ترقی و ترویج کی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے۔ سرکاری مدارس میں انفرااسٹرکچر کی فراہمی کیلئے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے اقلیتوں سے اپیل کی کہ حکومت کی اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں۔ اس موقع پر وی کرشنا، شیخ جعفر سپرنٹنڈنٹس اور دیگر عہدیدار و ملازمین موجود تھے۔ر