حیدرآباد۔ ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے تلنگانہ کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیام میں انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتی ہیں۔ چھ دہوں طویل تاریخی جدوجہد کے نتیجہ میں 2 جون 2014 کو تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے ریاستی عوام کی خواہش کی تکمیل ہوئی جس کیلئے کئی لوگوں نے قربانیاں دی تھیں ۔ اب تلنگانہ ریاست ہر شعبہ میں خاطر خواہ ترقی کر رہی ہے ۔