یوم تاسیس پر صدر جمہوریہ، نائب صدرو وزیراعظم کی مبارکباد

   

نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) صدر جمہورہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی۔محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیاتلنگانہ کے عوام کو یوم تاسیس پر نیک تمنائیں!۔ یہ ریاست اختراع اور انٹرپرینیورشپ کے مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے ۔ ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات ۔ مسٹر دھنکر نے کہا کہ تلنگانہ یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! ریاست اپنے مالا مال ورثے ، متحرک ثقافت اور فروغ پذیر صنعتوں کے لیے مشہور ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ تلنگانہ یوم تاسیس پر، ریاست کے عوام کو میری نیک خواہشات۔ اس کے لوگوں کی مہارت اور اس کی ثقافتی خوشحالی کی تعریف کی جاتی ہے ۔ میں تلنگانہ کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔