حیدرآباد ۔یکم جون (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ دنیا بھر میں موجود تلنگانہ کے عوام کیلئے یہ لمحہ خوشی ، مسرت اور فخر ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر شہیدان تلنگانہ اور خاص طور پر جدوجہد تلنگانہ میں قربانی دینے والے نوجوانوں کو خراج پیش کیا جائے گا۔ گورنر نے کہا کہ میں علحدہ تلنگانہ تحریک کے شہیدوں کو بھرپور خراج پیش کرتی ہوں۔ گورنر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران سماج کے تمام طبقات نے بھرپور حصہ لیا اور یہ عوامی تحریک کامیاب رہی جس کے دوران نوجوانوں اور طلبہ کی قربانیاں بھی شامل رہیں۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ عوام کی امیدوں اور خواہشات کے عین مطابق قیادت اور حکومت کام کرے گی اور یہی چیز تلنگانہ کی پہچان ہے۔ گورنر نے انفارمیشن ٹکنالوجی ، فارما ، لائف سائنسیس اور زراعت جیسے شعبہ جات میں تلنگانہ کی ترقی کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ ریاست ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر گامزن رہے گی۔ ر