یوم تاسیس کے موقع پر تلنگانہ یووا کیرتاٹو پروگرام

   

نظام آباد ۔3 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر واقع بوگولاکنٹہ میں تلنگانہ سروسوتھ پریشد کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے حصے کے طور پر ’’تلنگانہ یووا کیرتالُو‘‘ کے عنوان سے، تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر نوجوان شعرا کا سنگم، تلنگانہ جاگریتی کے زیرِ اہتمام شاندار طور پر منعقدہ تقریب میں تلنگانہ جاگروتی کی صدر، نظام آباد کی سابق ایم پی اور موجودہ ایم ایل سی کے کویتا نے، تلنگانہ یونیورسٹی کے طالب علم شاعر راجو کو ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر ایک شاندار نظم پیش کرنے اور مشاعرے میں شرکت کرنے پر،ان کی زبردست تہنیت پیش کی ۔ تلنگانہ رائٹرز اسوسی ایشن کے صدر نللیشورم شنکرم نے بھی راجو کو مبارکباد دی۔ اسی طرح کے کویتا نے بھی راجو کی نظم کو بہت پسند کیا اور ان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادب کے میدان میں اور بھی کئی انعامات اور ایوارڈز حاصل کرنے کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس پروگرام میں موجود کئی مشہور ادبی شخصیات، شعرا اور شاعرات نے بھی راجو کی نظم کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ راجو نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔