نئی دہلی : یوم جمہوریہ کے موقع پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے ٹریکٹر پریڈ نکالی تھی ۔ پریڈ کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے ایک ملزم گینگسٹر لکھبیر سنگھ عرف لیکھا سدھانا کی تلاش جاری ہے ۔ اس کی گرفتاری پر دہلی پولیس نے ایک لاکھ روپئے کا انعام رکھا ہے ۔ پنجاب نے بھٹنڈا کے شہری لکھا سدھانا کو تلاش کرنے کیلئے ایس آئی ٹی کی ٹیمیں تشکیل دی ہے ۔ ان ٹیموں کو مختلف مقامات پر دھاوے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس کے خلاف 20سے زائد فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ خود کو سماجی کارکن قرار دینے والا لکھا سدھانا رامپورہ سیٹ سے اسمبلی انتخابات بھی لڑچکا ہے ، تاہم انتخابات میں اس کی ضمانت ضبط ہوچکی تھی ۔