یوم جمہوریہ تقاریب ، گھوڑ سوار گر پڑا

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یوم جمہوریہ کی 73 ویں تقاریب کے موقع پر ملک کے صدر مقام دہلی کے راج پتھ پر جہاں ہندوستان کی شان و شوکت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا فوجی طاقت اور ثقافتی ورثہ کی جھلکیاں ، نیم فوجی دستوں نے دم بخود کردینے والے کرتب پیش کئے ۔ اس طرح ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی مختلف ثقافتی پروگرامس ، فلاحی اسکیمات کی جھانکیاں اور پولیس پریڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے پولیس پریڈ میدان میں انعقاد کئے گئے یوم جمہوریہ تقاریب کے دوران ایک سب انسپکٹر پولیس مدھو سدن ریڈی ثقافتی پروگرام میں گھوڑ سواری کے دوران گھوڑے پر سے نیچے زمین پر گر گیا ۔ اس پولیس آفیسر کا جوتا پیر رکھنے کے مقام پر پھنس جانے کی وجہ سے تھوڑی دور تک گھوڑے کے ساتھ زمین پر گھسیٹتے ہوئے گیا بالآخر پیر نکل جانے سے راحت کی سانس لی اور اس حادثہ میں سب انسپکٹر معمولی زخمی بھی ہوگیا ۔۔ ن