گورنر کوئی بھی ہوسکتا ہے ، یہ تلنگانہ ہے بنگال نہیں ، ٹی آر ایس یاد رکھیں : ایٹالہ راجندر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے یوم جمہوریہ تقاریب سے دور رہتے ہوئے دستوری روایت کی خلاف ورزی کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند پر حملہ کی مذمت کی ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت چیف منسٹر اور ریاستی وزراء یوم جمہوریہ تقاریب سے دور رہے ۔ پرگتی بھون اور راج بھون کے درمیان چند منٹوں کا فاصلہ ہے ۔ باوجود اس کے چیف منسٹر نے یوم جمہوریہ تقاریب سے دوری اختیار کرتے ہوئے روایت کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کوئی بھی ہوسکتے ہیں ۔ گورنر کا تعلق کس سے ہے دیکھنے کے بجائے۔ گورنر کے عہدے کا احترام کرنا چاہئے ۔ یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے دستوری اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ راج بھون میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں چیف منسٹر حاضر نہ ہونے پر کسی سینئیر وزیر کو روانہ کیا جاسکتا تھا وہ بھی نہیں کیا گیا ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عہدے اسپیکر کو داغدار بنانے کے ریمارکس کیے ہیں جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر پوری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔ عوامی منتخب نمائندوں کو تحفظ نہیں ہے تو عام عوام کے سیکوریٹی کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی ارویند پر حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ تلنگانہ حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ یہ بنگال نہیں تلنگانہ ہے ٹی آر ایس بھول جانے کی کوشش نہ کریں ۔۔ ن