حیدرآباد19جنوری(یواین آئی) نئی دہلی میں جاریہ سال کی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کی کوئی جھانکی نہیں ہوگی۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی، ٹاملناڈو کے چیف منسٹر اسٹالن نے ان کی جھانکیوں کو مسترد کرنے پر وزیراعظم مودی کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔سمجھاجاتا ہے کہ تلنگانہ حکومت نے مرکز کو کوئی بھی تجاویز نہیں بھیجی ہیں کیونکہ اس نے پریڈ سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ممتابنرجی اور اسٹالن کے مکتوبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جھانکیوں کا انتخاب شفاف انداز میں کیاگیا ہے ۔مغربی بنگال ، ٹاملناڈو اور کیرالا جیسی ریاستوں نے یوم جمہوریہ پریڈ کیلئے جھونکیوں کو مسترد کرنے پر تنقید کی جبکہ تلنگانہ نے پریڈ سے خود کو دوررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔