سرسلہ ۔ 26 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم جمہور ہند کے موقع پر بہترین خدمات پر توصیف نامہ راجننہ سرسلہ ضلع مستقر و اطراف واکناف میں یوم جمہوریہ ہند کی 75 سالہ تقریب کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا سلرسلہ میں منعقد ایک تقریب کے دوران ضلع کلیکٹر انورآگ جینتی ،ضلع ایس پی آکھل مہاجن، گورنمنٹ ویپ و رکن اسمبلی ویملواڈہ آدی سرینواس کے ہاتھوں محکمہ میں بہترین خدمات کے عوض جناب محمد احمد رسول سب ٹریزری افیسر سرسلہ ، جناب محمد شریف محی الدین تحصیلدار سرسلہ، جناب محمد رفیع اسسٹنٹ لیبر افیسر سرسلہ کو توصیف نامہ عطا کیا گیا۔