یوم جمہوریہ پر گورنر اور چیف منسٹر کی عوام کو مبارکباد

   

حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں قائدین نے اپنے علیحدہ پیامات میں یوم جمہوریہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ گورنر نے کہا کہ 1950 میں ہندوستانی دستور کا نفاذ عمل میں آیا تھا اور ملک جمہوری قرار پایا جہاں عوام کو حقوق حاصل ہیں۔ گورنر نے کہا کہ یوم جمہوریہ دراصل ہماری جمہوریت اور یکجہتی کو منانے کا دن ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور دستور ہند کے دیگر معماروں کو خراج پیش کیا جنہوں نے ملک کے لئے غیر معمولی دستور تیار کیا۔ ایسے وقت جبکہ ملک آزادی ’’امرت مہااتسو‘‘ یعنی آزادی کے 75 سال منارہا ہے تو ہر شہری کے لئے ضروری ہے کہ یوم جمہوریہ کے جذبہ کو پروان چڑھائیں۔ ر