یوم جمہوریہ کو ایک لاکھ عوام نے نمائش دیکھی

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یوم جمہوریہ کو ایک لاکھ سے زائد افراد نے حیدرآبد کی کل ہند صنعتی نمائش دیکھی ۔ داخلہ ٹکٹ کاونٹرس پر لمبی لمبی قطاریں لگی تھیں ۔ پارکنگ مقامات ، گاڑیوں سے بھر گئے ۔ پولیس کو ہجوم کی وجہ سے ٹریفک کو بے روک ٹوک جاری رکھنے کافی مشقت کرنی پڑی ۔ حیدرآباد میٹرو ٹرین سرویس سے بے شمار لوگوں نے استفادہ کیا ۔ تمام ڈبے مسافرین سے کھچاکھچ بھرے تھے ۔ بارش کے باوجود نمائش کے شائقین کا جوش و خروش برقرار رہا ۔۔